1 فروری 2013 - 20:30

شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے نمائندے اخضر ابراہيمي نے شامي حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے حکومت کے مخالف اتحاد کے سربراہ کي آمادگي کا خير مقدم کيا ہے -

ابنا: اخضر ابراہيمي نے اپنے ايک بيان ميں کہاکہ شامي حکومت کے مخالف اتحاد کے سربراہ محمد معاذ الخطيب کي جانب سے شامي حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کي آمادگي کا اعلان ايک مثبت قدم ہے -
اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ مخالف اتحاد کي طرف سے مذاکرات کے لئے آمادگي کے اعلان پر شامي حکومت اور شام ميں برسرپيکار مسلح گروہوں کا ردعمل بہت ہي اہميت کا حامل ہے -
شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے نمائندے اخضر ابراہيمي نے کہا کہ سکريٹري جنرل بان کي مون نے بھي حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے شام کے مخالف اتحاد کے سربراہ کے اعلان کي حمايت کي ہے - واضح رہے کہ شامي حکومت کے مخالف گروہوں کے اتحاد کے سربراہ معاذ الخطيب نے بدھ کو اپنے ايک بيان ميں شامي حکومت کے خلاف اپنے سابقہ دعوؤں کي تکرار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ شرطوں کےساتھ شامي حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لئے تيار ہيں -
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ شامي حکومت نے ہميشہ اپنے مخالفين کو مذاکرات کي دعوت دي ہے اور اسي سلسلے ميں شامي حکومت نے وزير اعظم کو اس طرح کے ممکنہ مذاکرات اور معاملات کي ذمہ داري بھي سونپ دي ہے جبکہ شامي وزير داخلہ نے بھي سبھي مخالفين سے کہا ہے کہ وہ وطن واپس آجائيں  انہيں ہر طرح کي سيکورٹي کي ضمانت دي جائے گي.

.......

/169